ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پرانے نوٹ 30جون تک بدلوا سکتے ہیں این آر آئی: وزارت خارجہ

پرانے نوٹ 30جون تک بدلوا سکتے ہیں این آر آئی: وزارت خارجہ

Sat, 07 Jan 2017 21:05:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی شہری جو بیرون ملک جا کر بس گئے ہیں وہ 30جون تک ریزرو بینک کے دفاتر میں پرانے 500اور 1000روپے کے نوٹ نئے نوٹ سے بدلوا سکیں گے۔وزارت خارجہ نے آج یہ اعلان کیا۔وزارت نے کہا کہ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کی شق، غیر ملکی زر مبادلہ کے انتظام(کرنسی کی برآمدگی اور درآمدگی)ریگولیشن، 2015کے نوٹیفکیشن سے منسلک ہوں گے جس میں کرنسی کو وطن لانے کی حد فی شخص 25000روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ اعلان بنگلورو میں ہونے جا رہی تین روزہ یوم تارکین وطن کانفرنس سے ایک دن پہلے کیاگیا ہے۔اس کانفرنس میں دنیا بھر میں رہ رہے ہندوستانیوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے ان شہریوں کے لیے جوہندوستان میں نہیں رہ رہے ہیں، نوٹ تبدیل کرنے کی سہولت 30جون 2017تک دستیاب ہوگی تاکہ انہیں اپنی سہولت کے مطابق ہندوستان کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے مناسب وقت مل سکے۔وزارت نے یہ بھی کہا ہ نیپال اور بھوٹان کے لوگوں پر فیما کی دفعات علیحدہ علیحدہ لاگو ہوں گی۔
 


Share: